International Conferences   RTI   Tahqeed Research Journal   Event diary  Downloads   Scholarships   Tender  Auction   Career   Contact Us
                                                  Rehnumai Markaz   Alumni   Timetable   Online Lecturer   Course catalogue   Latest News & Events   Commercialization Wing

Kashmir Solidarity Day

2021-05-02

یصل آباد()ڈائریکٹو ریٹ آف سٹوڈنٹ افئیرز گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا جس میں طالبات نے اردو اور انگلش کے تقریری مقابلوں، مباحثوں میں حصہ لیا اور کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔پروگرام کی صدارت کوارڈنیٹر اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ پروفیسر شبانہ فخر نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک سوتراسی دن سے نظر بند ہیں اور بھارتی فوج ان پر ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھا رہے ہیں جس پر دل خون کے آنسو روتا ہے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس مشکل ترین گھڑی میں ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان بہادرقوم ہے اور ہر قسم کے کٹھن مسائل کا مقابلہ ہمت و جواں مردی سے کرتی ہے اس لئے وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان بنے گا۔ پروگرام میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز اسماء عزیز، ڈاکٹر سیدہ ثمینہ طاہرہ، ڈاکٹر صدف نقوی اور ڈاکٹر رخسانہ بلوچ سمیت فیکلٹی و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

on Dated 2020-02-04