کو آرڈینیٹر فیکلٹی آف ہو مینٹیز اینڈلینگو یجزکی کنوینیر شپ میں، شعبہ اردو گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی پی ایچ ڈی اسکالر طاہرہ بشیر موضوع' اردو شاعری میں واقعہ معراج(تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ ' کا ڈیفنس ہوا کنٹرولر امتحانات کے زیر انتظام اس پبلک ڈیفنس کا انعقاد وڈیو کانفرنس روم گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ایچ ای سی کے اصول و ضوابط کے مطابق کیا گیا. سپر وائزر ڈاکٹر زمرد کوثر تھیں. بیرونی ممتحنین میں پروفیسر فخرالحق نوری،ڈین فیکلٹی آف لیگویجز منہاج یونیورسٹی لاہوراور ڈاکٹر زینت افشاں شعبہ اردو ایجوکیشن یونیورسٹی فیصل آباد ڈیفنس میں شریک تھے ۔ صدر شعبہ اردو جی سی ویمن یونیورسٹی،فیصل آباد نے معزز ممتحین اور شرکاء کا استقبال کیا اور سکالر کی حوصلہ افزائی کی۔ پبلک ڈیفنس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز،ڈائریکٹر کیو ای سی ،ڈائریکٹر اورک ،اور تمام شعبہ جات کی صدور شعبہ نے شرکت کی۔#GCWUF #Official #Faisalabad