فیصل آباد () گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں کو آرڈینیٹر فیکلٹی آف ہو مینٹیز اینڈلینگو یجز کی زیر نگرانی شعبہ اردو کی پی ایچ ڈی کی دو ہونہار اسکالرز کا ایچ ای سی کے اصول و ضوابط کےمطابق پبلک ڈیفنس منعقد کیا گیا۔پی ایچ ڈی اسکالر بلقیس اختر نے سپروائزر ڈاکٹر طاہرہ اقبال اور اسکالر شہناز اختر نے سپر وائزر ڈاکٹر زمرد کوثر کی نگرانی میں تحقیقی کام مکمل کیا۔کنٹرولر امتحانات جی سی ویمن یونیورسٹی،فیصل آباد اور کوآرڈینیٹر فیکلٹی آف ہومینٹیز اینڈ لینگویجز نے انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ،جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین بند روڈ لاہور سے آنے والےمعزز ممتحین کا شکریہ ادا کیا. صدر شعبہ اردو ڈاکٹر صدف نقوی نے اسکالرز کی حوصلہ افزائی کی اور شعبہ اردو کے اکیس پی ایچ ڈی گریجویٹ ہو نے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق، شعبہ اردو کی اساتذہ اور طالبات کو مبارک باد پیش کی ۔