International Conferences   RTI   Tahqeed Research Journal   Event diary  Downloads   Scholarships   Tender  Auction   Career   Contact Us
     Complaint Portal   Rehnumai Markaz   Alumni   Timetable   Online Lecturer   Course catalogue   Latest News & Events   Commercialization Wing     

مناقب اہل بیت سیمینار

2022-08-19

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے زیر اہتمام مورخہ 05- 08- 22 کو مناقب اہل بیت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ سب سے پہلے ڈاکٹر رخسانہ بلوچ صاحبہ کو آرڈینیٹر فیکلٹی آف ہیومینیٹیز اینڈ لینگویجز نے ابتدائی کلمات ادا کئے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ سیمینار میں ڈاکٹر قمر علی زیدی صاحب پروفیسر پنجاب یونیورسٹی لاہور، ڈاکٹر رانا مطلوب احمد صاحب ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسس، یونیورسٹی آف فیصل آباد اور ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس صاحب پروفیسر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے مناقب اہل بیت کو قرآن و سنت کی روشنی میں بہت مستند و مؤثر انداز میں پیش کیا اور ناظرین کے قلوب کو اہل بیت کی سیرت سے منور کیا۔ مقررین نے سیمینار کے شرکاء کو اہل بیت کی سیرت اپنانے کی ترغیب دی، خصوصا سیمینار میں شریک طالبات کو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی سیرت اپنانے کی تاکید کی۔ سیمینار میں شعبہ عربی و اسلامیات کے اساتذہ اور ایم فل و اسلامیات کی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ آخر میں ڈاکٹر عمرانہ شہزادی انچارج شعبہ عربی مہمانوں اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔


PHOTO GALLERY

Event Organized By شعبہ عربی
Held on 2022-08-05