ایک روزہ ویبینار "اردو تحقیق کی رفتار ،مسائل اور مستقبل" 14 اپریل 2021... شعبہ اردو گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام ایک روزہ ویبینار "اردو تحقیق کی رفتار ،مسائل اور مستقبل ،کا انعقاد کیا گیا. ویبینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق صاحبہ نے کی. پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق صاحبہ نےملکی ترقی کے لیے تمام سائنسی مضامین کی تعلیم اردو زبان میں دینے کی ضرورت پر زور دیا . دیگر ممالک کی ترقی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ اپنی قومی زبان کو اہمیت دیتے ہیں. اردو کو دفتر ی زبان بنانے کے لئے بھی کوشش کر نی ہوگی . مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحسن، پنجاب یونیورسٹی، لاہور نے یونیورسٹیوں میں سیاسی مداخلت کے خاتمے پر زور دیا. یونیورسٹیوں میں تحقیق کی عصر ی صورت کو پیش کرتے ہوئے انھوں نے مطالعہ کی عادت پر زور دیا. تحقیق وسیع مطالعے کی متقاضی ہے مہمان اعزاز ڈاکٹر طارق ہا شمی ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے تحقیق کی لسانی بنیادوں پر مضبوطی پر زور دیا.تصور تحقیق کو وا ضح کرنے کی ضرورت ہے تاکہ واضح ہو کہ ہر محقق تحقیق میں کیا کردار ادا کر رہا ہے. مہمان اعزاز ڈاکٹر شیر علی ایسوسی ایٹ پروفیسر الحمد اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد نے اردو تحقیق میں رسائل کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا. یونیورسٹی کے شعبہ جات کو اپنے ریسرچ جرنل کا آغاز کرنا ہو گا اور ایچ ای سی سے منظور کر وانا ہوگا. ویبینار کے آخر میں کوآرڈینٹر فیکلٹی ہومینیٹیز اینڈ لینگویجز پروفیسر رخشندہ شہناز صا حبہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اردو تحقیق کے حو الے سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا . ڈاکٹر صدف نقوی صدر شعبہ اردو نے ویبینار کے آغاز میں تحقیق کی رفتار اور مسائل کے حوالے سے سوالات اٹھائے جن کے ویبنار میں شا مل محققین نے واضح جوابات دیئے. ؤائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق صاحبہ نے تحقیق کے حو الے سے ویبینار کے انعقاد پر و فیسر رخشندہ شہناز کو آ رڈئنیٹر فیکلٹی ہو مینیٹیز اینڈ لیگوجزاور ڈاکٹر صدف نقوی صدر شعبہ اردو کو مبارک باد پیش کی. ویبینار میں ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز ڈاکٹر ظل ہما نا زلی، شعبہ اردو کے اساتذہ اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی......... ویبینار کے آخر میں محققین اور شعبہ اردو کے اساتذہ کی مشاورت سے درج سفارشات منظور ی کے لیے پیش کی گئیں. 1. ایچ ای سی اورر آر باب ا ختیار کو تمام مضامین کی تعلیم اردو ز بان میں د ینے پر آغاز کر نا ہوگا. 2 پی ایچ ڈی میں دا خلہ کے آغاز کے لیے یونی ورسٹی کے تمام شعبہ جات کے لیے ریسرچ جرنل کا آغاز اور ایچ ای سی سے منظور کر وانا لازمی ہو گا. 3.گورنمنٹ کا لج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے ادارہ تا لیف و تر جمہ، کو دوبارہ تشکیل دیا جائے اور پی ایچ ڈی اور ایم فل سکا لرز سے تر جمہ کے پر وجیکٹس پر کام کر وایا جا ئے 4.شعبہ اردو کے لیے شعبہ جاتی لائبریری کے قیام کی منظوری دی جا ئے۔ بشکریہ ڈاکٹر صدف نقوی صدر شعبہ اردو جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد