انٹرنیشنل اقبال ویبنار

2021-04-22

ورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی ،فیصل آباد کے زیر اہتمام علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے ۸۳ یوم وفات کے موقع پر ۲۱اپریل ۲۰۲۱ اقبال ،عشق رسولﷺ اور عصر حاضر کے تقاضے ، کے عنوان سے ایک روزہ انٹرنیشنل ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ ویبنار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کی ۔حضورﷺ کا اسوہ حسنہ ہی کامیابی کازینہ ہے۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر فخرالحق نوری نے کہا کہ حضورﷺ کی شاعری کی سب سے بڑی قوت ہی عشق رسول ﷺ ہے۔خدا اور رسولﷺ لازم و ملزوم ہیں ایک کی شناخت دوسرے کی شناخت کا وسیلہ ہے۔ہمیں اقبال کی مجلس سے استفادہ کی ضرورت ہے۔اقبال عشق رسولﷺ کے جذبے سے سرشار تھے۔ہمیں بھی عشق کو اختیار کرنا ہوگا۔ دانائے راز اقبال عشق کو اپنے وجود کا اثبات قرار دیتے ہیں مسلمانوں کے دل میں حضورﷺ کا مقام ہوناچاہیے۔ ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر آصف اعوان نے کہا کہ حضورﷺ روشن چراغ ہیں اگر ہمیں اللہ سے محبت کا دعویٰ ہے تو حضورﷺ کے راستے کو اپنانا ہوگا یہی اقبال کا پیغام ہے کہ اللہ سے لو لگا لواور حضور ﷺ کے شعار کو اپنانے کی ضرورت ہےمسلمان جمال مصطفیٰ ﷺ سے بیگانہ ہو چکا ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ حضورﷺ ہماری حالت زار پر رحم فرمائیں تاکہ مسلمان دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکیں۔ فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی سے ڈاکٹر علی کمیل قزلباش نے اقبال اور عشق رسولﷺ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیں۔ ہمیں حضورﷺ کی زندگی کے مطالعہ کے بعد عشق کا دعویٰ کرنا چایئے۔ حضورﷺ کردار کے حوالے سے حسین ترین شخصیت ہیں ۔ ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے ۔ جامعہ تہران،ایران سے ڈاکٹر علی کاوٗسی نثراد نے اقبال کی نظم شکوہ کے اشعار پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی ناکامی کی بڑی وجہ فرقہ پرستی ہے۔ مسمان متحد ہو کر اقوام عالم میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ویبنار کے اختتام پر پروفیسر رخشندہ شہناز کو آرڈینیٹر فیکلٹی آف ہیو مینیٹیز اینڈ لیگویچز نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر صدف نقوی صدرشعبہ اردو کو ویبنار کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ ویبنار کی نظامت پی ایچ ڈی سکالر افشین شوکت نے کی۔ ویبنار میں تلاوت کے فرائض اقرا روبینہ ایم اے اردو سیمسٹر چہارم اور نعت رسول مقبولﷺ حافظہ درخشاں کنول آفس اسسٹنٹ ٹریریر آفس نے انجام دیے۔ویبنار میں کثیر تعداد میں شعبہ اردو کے اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔

Event Organized By Department of Urdu
Held on 2021-04-21