International Conferences   RTI   Tahqeed Research Journal   Event diary  Downloads   Scholarships   Tender  Auction   Career   Contact Us
     Complaint Portal   Rehnumai Markaz   Alumni   Timetable   Online Lecturer   Course catalogue   Latest News & Events   Commercialization Wing     

بین الاقوامی حمدیہ و نعتیہ مشاعرہ

2021-06-15

۲۹ اپریل ۲۰۲۱ شعبہ اردوگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام ’’بین الاقوامی حمدیہ و نعتیہ مشاعرہ‘‘کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرے کی صدارت معروف شاعر افتخار عارف صاحب نے کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نےاس مشاعرے کی بھرپور پذیرائی کی یہ ہمارے لئے سعادت کی بات ہے کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے پلیٹ فارم سے ’’بین الاقوامی حمدیہ و نعتیہ مشاعرہ‘‘ کا انعقاد ہوا۔ افٹخار عارف نے اپنا حمدیہ و نعتیہ کلام پیش کیا۔ حضورﷺ اپنی بارگاہ میں ہماری اس حاضری کو قبول فرمائیں: مجھے یقین ہے وہ آئیں گے وقت آخر میں میں کہہ سکوں گا زیارت ابھی ابھی ہوئی ہے ڈاکٹر صدف نقوی صدر شعبہ اردو نے تمہیدی کلمات سے مشاعرے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ حمد لکھنا احتیاط اور محبت و عقیدت سے لبریز جذبات کو لفظوں کے نگینوں میں جڑنے کا نام ہے۔خدائے واحد کی ہستی کے بعد جس مبارک ہستی کا ذکر باعث شفارت ہے وہ رحمت اللعالمین ﷺ ہیں۔ بین الاقوامی و قومی معروف و معاصر شعرا میں ڈاکٹر علی کاوٗسی نثراد(ایران)، احمد شہریار(ایران)، ڈاکٹر صدف مرزا (ڈنمارک)، سعیدنقوی (امریکہ)، نیلما ناہید درانی (یوکے)،عباس ثاقب (ایران)اور پاکستانی شعرا میں ڈاکٹر فخرالحق نوری(لاہور)،انجم خلیق، (اسلام آباد)، ڈاکٹر جاوید منظر(کراچی)،حمیدہ شاہین(لاہور)، مقصود وفا (فیصل آباد)،ڈاکٹر علی کمیل قزلباش (کوئٹہ)، ڈاکٹر طارق ہاشمی (فیصل آباد)، افتخار شفیع (ساہیوال)، ڈاکٹر اشرف کمال(بھکر)، محبوب ظفر(اسلام آباد)، اکبرانجم (کوئٹہ)، سرور جاوید (کوئٹہ)، معصومہ شیرازی (کراچی)، حسن عباسی (لاہور)،ڈاکٹر شمع افروز (کراچی)، ڈاکٹر سلیم اللہ جندران (منڈی بہاوٗالدین)، انجم سلیمی (فیصل آباد)، ڈاکٹر عنبرین اشعر (فیصل آباد)، ڈاکٹر شاہدہ یوسف (فیصل آباد)،ماہ انجم(فیصل آباد)، شہزاد نئیر(لاہور)، اور مقصود جعفری (اسلام آباد)، نے بارگاہ رب العزت اور حضورﷺ کی بارگاہ میں اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ڈاکٹر طارق ہاشمی ایسوسی ایٹ پروفیسر جی سی یونیورسٹی، فیصل آباد اور افشین شوکت وزٹنگ لیکچرر شعبہ اردو جی سی ویمن یونیورسٹی، فیصل آباد نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے۔پروفیسر رخشندہ شہناز کوآرڈینیٹر فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ لیگویچز، ڈاکٹر صدف نقوی صدر شعبہ اردو نے تمامہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ مشاعرے میں شعبہ اردو کے اساتذہ و طالبات نے شرکت کی


PHOTO GALLERY

Event Organized By شعبہ اردو
Held on 2021-04-29