International Conferences   RTI   Tahqeed Research Journal   Event diary  Downloads   Scholarships   Tender  Auction   Career   Contact Us
     Complaint Portal   Rehnumai Markaz   Alumni   Timetable   Online Lecturer   Course catalogue   Latest News & Events   Commercialization Wing     

”یوم مادر“ کے موقع پر معروف ادیبہ عذرا اصغرکے ساتھ آن لائن مکالماتی نشست

2021-06-15

فیصل آباد( )شعبہ اردو گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی،فیصل آباد میں ”یوم مادر“ کے موقع پر معروف ادیبہ عذرا اصغرکے ساتھ آن لائن مکالماتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت وائس چانسلرگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی،فیصل آباد،پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کی۔ افتتاحی کلمات صدر شعبہ اردو ڈاکٹر صدف نقوی نے اد کیے اور تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ادیبہ عذرا اصغر نے ماوٗ ں کے عالمی دن کے موقع پر ماں کی شان و عظمت پر اپنے خوبصورت خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرانے دور میں لکھنے والے ادیب معاشرتی مسائل ہونے کے باوجود رشتوں کا تقدس اور فرائض کوکمال فن کے ساتھ بیان کرتے تھے جبکہ موجودہ دور کمرشلزم کا دور ہے جس میں وقتی فائدہ اور وقتی چٹخارہ پن تو ہے لیکن سبق آزمودہ تحریریں کہیں گم ہو گئیں ہیں جو کہ ایک بڑا المیہ ہے۔انھوں نے ماں کی شان میں اپنی نظم سنائی۔اس موقع پر کو آرڈینیٹر فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز پروفیسر رخشندہ شہناز نے کہا کہ تخلیق کار کبھی بھی ڈگریوں کا محتاج نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک خداداد صلاحیت ہے۔ عذرا اصغر کے تخلیقی تجربات اور خیالات کی روشنی میں فیکلٹی ممبران اور پی ایچ ڈی سکالر مس شازیہ، مسز روبینہ یاسمین،مہناز وحید ر،خسانہ بدر، زاہدہ نسیم نے ان سے سوالات کئے اور ان کے خیالات سے استفادہ کیا۔فیکلٹی ممبران میں مسز باز غہ قندیل،مسز فائقہ حسنین،مسز بشریٰ علم الدین،مسز صباحت ارشد، مسز آمنہ جبیں، پی ایچ ڈی سکالر،ایم فل اور بی ایس کی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔صدر شعبہ ڈاکٹر صدف نقوی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ماں کے حوالے سے نظم پیش کی۔تقریب میں نظامت کے فرائض پی ایچ ڈی سکالرا فشین شوکت نے انجام دیے۔طالبات نے ماں کے حوالے سے کلام ترنم سے پیش کیا۔


PHOTO GALLERY

Event Organized By شعبہ اردو
Held on 2021-05-21