جی سی ویمن یونیورسٹی میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔محرم الحرام کے تناظر میں سادگی کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔ وائس چانسلرمحترمہ روبینہ فاروق صاحبہ نے رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز اور دیگر ممبران کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔قومی ترانہ سنا گیا اور سب لوگوں نے قومی پرچم لہراتے ہوئے ملک سے وفاداری اور اس کی ترقی کے لئے ہر دم کوشاں رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔محترمہ وی سی صاحبہ نے اپنے خصوصی خطاب میں قیام پاکستان کی اہمیت اور ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے ہر کاوش کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ کسی قوم کو ذہنی سماجی معاشی اور ثقافتی سطح پر پختہ کرنے کے لئے سب سے ضروری عنصر ہے۔ ہمیں اس شعبے کی بہتری کے لیے لیے ٹھوس بنیادوں پر کام کرنا ہوگا تاکہ ہمارا ملک دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو سکے۔