ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرز اور شعبہ اسلامیات کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا جس میں طالبات و فیکلٹی ممبران نے حمدیہ و نعتیہ کلام پیش کر کے عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔محفل میلاد کی روح پرور تقریب جناح آڈیٹوریم میں منعقد کی گئ جس میں وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق،ممبر صوبائی اسمبلی فردوس رائے ،ڈاکٹر ظل ہما نازلی ،ڈائیریکڑ سٹوڈنٹس افیرز اسماء عزیز انچارج شعبہ اسلامیات شازیہ عدنان کے ساتھ ساتھ فیکلٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔