International Conferences   RTI   Tahqeed Research Journal   Event diary  Downloads   Scholarships   Tender  Auction   Career   Contact Us
     Complaint Portal   Rehnumai Markaz   Alumni   Timetable   Online Lecturer   Course catalogue   Latest News & Events   Commercialization Wing     

"رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس"

2021-10-25

ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز، شعبہ علوم اسلامیہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی اور پیغامِ پاکستان کے تعاون سے دو روزہ بین الاقوامی ورچوئل "رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس" 13-14 اکتوبر 2021ء بروزبدھ،جمعرات کا انعقاد کیا-کانفرنس میں پاکستان سمیت مراکش ،لیبیا ،عراق، دمشق، آسٹریلیا اور انڈیا کے علماء ومشائخ نے شرکت کی-دو روزہ کانفرنس میں مجموعی طور پر 45 تحقیقی و علمی مقالات پیش کیے گئے -کانفرنس کا مقصد نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺکی تعلیمات کو معاشرے کے سامنے اجاگر کرنا اور ان پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت کی کامیابی کی جستجو کرنا تھا - کانفرس کےمہمان خصوصی عزت مآب جناب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز صوبائی وزیر پنجاب ہائر ایجوکیشن نے نبی ﷺکی آمد کو باعث رحمت اور انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ قرار دیا اور زمین میں فساد ظلم اور قتل و غارت کو ختم کرنے کے لیے اطاعت رسول ﷺ کو لازم قرار دیا-مہمان خصوصی جناب پیر نور الحق قادری وفاقی وزیر مذہبی امور اور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے کہا کہ یہ کانفرنس عشرہ رحمت اللعالمین ،ربیع الاول کی مناسبت اور اپنے موضوعات کے انتخاب کے حوالے سے ممتاز حیثیت رکھتی ہے -وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق (تمغہ امتیاز) نے کانفرنس میں شریک ہونے والے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور اسلامک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کو سیرت کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ عزت مآب جناب مولانا طاہر اشرفی ممبر آف سپریم کونسل آف دی مسلم ورلڈ لیگ اِن مکہ ، پریذیڈنٹ آف وفاق المساجد پاکستان نے تجویز پیش کی کہ بین المذاہب کے ساتھ ساتھ بین المسالک ہم آہنگی پر بھی بات ہونی چاہیے-کانفرنس میں سردار اعجاز احمد خان وفاقی سیکریٹری برائے مذہبی امور ،پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالحق ڈائریکٹر جنرل آف اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، بیگم آشفہ ریاض فتیانہ پروونشل منسٹر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ،داتو حاجہ ممتاز نوی سٹیٹ ایگزیگٹو کونسلر ملائیشیا ،پروفیسر ڈاکٹر عبد الرشید سابق ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز،پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن ،پروفیسرڈاکٹر عصمت ناز ،پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد ،پروفیسر جناب محمد باقر خان خاکوانی ،جناب مجتبیٰ فاروق ،ڈاکٹر یاسر عرفات ،ڈاکٹر طاہر اسلام ،پروفیسر ڈاکٹرطاہر مصطفی اور ڈاکٹر سیدہ سمینہ طاہر ،پروفیسر ڈاکٹر غلام شمس الرحمٰن ،ڈاکٹر حافظ سجاد ،ڈاکٹر شازیہ رمضان ن،ڈاکٹرمحمدطاہر ،ڈاکٹر حسن بیگ ،پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ ،ڈاکٹرحامد عوان ،حافظ مولانا عمران اور جناب یاسر علی


PHOTO GALLERY

Event Organized By DSA GCWUF
Held on 2021-10-16