International Conferences   RTI   Tahqeed Research Journal   Event diary  Downloads   Scholarships   Tender  Auction   Career   Contact Us
                                                  Rehnumai Markaz   Alumni   Timetable   Online Lecturer   Course catalogue   Latest News & Events   Commercialization Wing

Concert with the famous poet Amjad Islam Amjad

2021-05-02

فیصل آباد()گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ اردو, فلوری سنٹ ہیومن ویلفیئر یوتھ آرگنائزیشن اور اقٰصی ٹیکسٹائل کے اشتراک سے ملک کے نامور شاعر امجد اسلام امجدکے ساتھ شام ومحفل مشاعرہ کا انعقادکیا گیا۔ جس کے مہمان اعزازشوکت فہمی جبکہ میر مشاعرہ امجد اسلام امجد تھے۔مشاعرہ کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کی۔محفل مشاعرہ میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل صوفیہ بیدار، انجم سلیمی، ڈاکٹر شاہدہ یوسف،ماہ انجم، نسیم صحرائی، میمونہ روحی، رضیہ عثمانی، عنبرین اشعر، سمیت نامور شعراء خواتین نے شرکت کی۔محفل مشاعرہ کی آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ اقبال صدر شعبہ اردو گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آبا دتھیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پرفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کہا کہ ایسی شعری نشستیں طالبات کے علمی و ادبی ذوق کی آبیاری کرتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ مشاعرہ کا اہتمام طالبات کیلئے اصلاحی پہلوکا ایک پیغام بھی تھا۔۔اس موقع پر مشاعرہ میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات اوریونیورسٹی کی اساتذہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

on Dated 2019-11-27