ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئرز جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور انجمن انسدادمنشیات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے زیر اہتمام گزشتہ روز یونیورسٹی میں ایک آگہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سائیکیٹرسٹ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگرنے کہا کہ تابناک مستقبل کیلئے نوجوان نسل کو اس لت سے حتی المقدور دور رہنا چاہیے۔انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں اور نشہ سمیت دیگر برائیوں سے دور رہیں۔سیمینار سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف نے بھی خطاب کیا اور منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز نے کہا کہ نشہ کے خلاف نفرت بیدار کرنے کیلئے آگاہی پروگرامز ناگزیر ہیں اس ضمن میں آئندہ بھی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ رجسٹرار جی سی ویمن یونیورسٹی، کنٹرولرامتحانات اور دیگر اساتذہ کے علاوہ طالبات بھی اس موقع پر موجود تھے۔