فیصل آباد()گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق کے زیر صدارت سلیکشن بورڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں پروفیسر، ایسوسی ا یٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور نان ٹیچنگ جن میں ٹریژر، رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات،سول انجینیر اور پروگرامر زکے ان کی تعلیمی قابلیت اور تجربہ کی بنیاد پرانٹرویو کیے گیے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کہا کہ بہت جلد ٹیچنگ اور دیگر نون ٹیچنگ آسامیوں کے خلا ء کو بھی مستقل بنیادوں پر پرُکیا جائے گا تاکہ یونیورسٹی کی ترقی کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے اور تمام تر توجہ تعلیمی امور اور جدید دور کی ضرورت کے مطابق عملی مضامین متعارف کروانے پر ہو تاکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سکلڈ افرادی قوت فراہم کر کہ ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے