Home Student HandBooks Alumni International Conferences Contact Us                                                                                     

Competition (Kalam e Iqbal)

2021-05-02

فیصل آباد() گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ اردو اور فارسی کے زیر اہتمام “مقابلہ بیت بازی وکلام اقبال “کا انعقاد کروایا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کی۔مقابلہ میں طالبات نے بیت بازی،ٹیبلواور کلام اقبال کو ترنم کے ساتھ پیش کیا جسے حاضرین نے سراہا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کہا کہ اقبال نے اپنے قلم کے زریعے مسلمانوں کو بیدار کیا اور کہا کہ علامہ محمد اقبال نے اپنے کلام میں نو جوان نسل کو مخاطب کیا ہے اور شاہین سے مماثلت دی ہے کیونکہ شاہین بلندی پر جانے سے نہ ڈرتا ہے نہ گھبراتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جب بھی موقع ملے اقبال کے کلام پر ضرور توجہ دیا کریں۔انچارچ شعبہ اردو ڈاکٹر طاہرہ اقبال نے وائس چانسلر اور تما م شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

on Dated 2019-11-29